4 دسمبر 2011 - 20:30

عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا ہےکہ عراق سے امریکی فوجیوں کی پسپائي کے بعد اس ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہوجاۓ گی۔

ابنا: العالم ٹی وی چینل نے عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کی پسپائی کے بعد اس ملک میں امن قائم ہوجاۓ گا۔ اور امن عامہ کا مسئلہ حل ہوجاۓ گا۔ عراقی وزیر اعظم نے سلامتی کی ذمے داری امریکی فوجیوں سے عراقی سیکورٹی فورسز کی تحویل میں دیۓ جانے کے سلسلے میں کہا کہ عراقی سیکورٹی فورسز امریکی فوجیوں سے سلامتی کی ذمے داری لینے کی توانائی رکھتی ہیں اور وہ بطریق احسن سلامتی کا انتظام سنبھال سکتی ہیں۔

ادھر عراقی وزارت دفاع کے ترجمان محمد العسکری نے کہا ہے کہ عراق میں موجود دس ہزار سے زیادہ امریکی فوجیوں آئندہ چند دنوں میں اس ملک سے نکل جائيں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے مارچ دو ہزار تین کو عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے اس ملک پر حملہ کیا تھا اور دو ہزار آٹھ کو طے پانے والے سیکورٹی معاہدے کے تحت رواں سال کے آخر تک تمام امریکی فوجی عراق سے نکلنے کے پابند ہیں۔........ /169